ناروے کے شہر ڈرامن میں خوفناک آگ بےقابو ہوگئی اور لکڑی سے بنے ایک ساتھ جڑے ہوئے 100 سے زائد گھر شعلوں کی نذر ہو چکے ہیں۔ امدادی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔
جبکہ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گرمی کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی، جس کے باعث متعدد عمارتیں شدید متاثر ہوئیں۔
فائر فائٹرز اپنےتمام تر ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہیلی کاپٹر وں سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقے سے دور رہیں، فائر بریگیڈ کا عملہ ابھی تک آگ پر قابو نہیں پا سکا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ جدید نارویجیئن دور کی سب سے بڑی آگ ہے۔
حکام کے مطابق تیز ہواؤں، گرم موسم اور آگ سے بچاؤ کی کمی کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔