• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوری جے یو آئی کے اعصاب پر یہ ناچیز سوار ہے: حافظ طاہر محمود اشرفی

طاہر اشرفی : فائل فوٹو
طاہر اشرفی : فائل فوٹو 

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ پوری جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے اعصاب پر یہ ناچیز سوار ہے۔ میں اپنی زبان نہیں کھولنا چاہتا اس سے وہ لوگ فائدہ اٹھائیں گے جو مولوی کو لڑتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ کاش مولانا پوری بات کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے ذکر کیا کہ میں نے ان سے کہا تھا کہ ’’آپ کا جلسہ بہت اچھا رہا‘‘، مولانا یہ بھی بتا دیتے کہ میں نے یہ بھی عرض کیا تھا کہ آپ نے بعض باتوں میں تجاوز کیا ہے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ یہی بات میں نے مفتی ابرار سے بھی اسى مجلس ميں عرض کى تهى۔ کچھ اور لوگوں نے بھی وہاں غیر مناسب بات کہی۔ اگر غلط بیانی کریں گے اور تمسخر اڑائیں گے تو آپ کو جواب دینا پڑے گا۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا کہنا تھا کہ آپ نے حقائق سے برعکس بہت سی باتیں کی ہیں جن کا متعلقہ حکام جواب دیں۔

قومی خبریں سے مزید