سوشل میڈیا پر خواتین کے خلاف نفرت انگیز رجحانات کے فروغ سے متعلق متنازع امریکی اور برطانوی انفلوئنسر اینڈریو ٹیٹ اور ان کے بھائی ٹرسٹن ٹیٹ کو برطانیہ کی درخواست پر گرفتار کر لیا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی ٹیٹ برادران کو امریکی شہر میامی سے امریکی مارشلز نے گرفتار کیا ہے، دونوں بھائیوں کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
برطانوی کراؤن پراسیکیوشن سروس کے مطابق دونوں بھائیوں پر برطانیہ میں ریپ، انسانی اسمگلنگ، جنسی استحصال اور بچوں کی نازیبا تصاویر رکھنے کے سبب مجموعی طور پر 59 الزامات ہیں۔
استغاثہ کے مطابق یہ مبینہ جرائم جولائی 2010ء سے اگست 2017ء کے درمیان کیے گئے جبکہ امریکی محکمۂ انصاف نے تصدیق کی ہے کہ گرفتاریاں برطانیہ حوالگی کی قانونی کارروائی کے تحت کی گئی ہیں۔