• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کینیڈین وزیرِ خارجہ انیتا آنند کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان
فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور پاکستان و کینیڈا کے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام سے متعلق پاکستان کے مؤقف کو اُجاگر کیا۔

فیلڈ مارشل نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ 

کینیڈین وزیرِ خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلسل کوششوں اور قربانیوں کو سراہا۔

انیتا آنند نے امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں تعاون اور روابط کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید