پاکستان اور کینیڈا نے دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور کینیڈین وزیر خارجہ نے تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔
کینیڈا نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے میں پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور کینیڈا نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد اور پائیدار جنگ بندی کی حمایت کا اعادہ کیا۔
پاکستان، کینیڈا فارن انویسٹمنٹ پروٹیکشن اینڈ پروموشن معاہدے پر مذاکرات جلد مکمل کرنے پر زور دیا گیا۔
پاکستان اور کینیڈا نے مشترکہ ورکنگ گروپ برائے تجارت و سرمایہ کاری دوبارہ فعال کرنے پر اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صاف توانائی، کان کنی، بنیادی ڈھانچے، زراعت، نئی ٹیکنالوجی اور ماحولیات میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
کینیڈین کمپنی کے 240 میگاواٹ دھابیجی ہائبرڈ ونڈ سولر منصوبے کو پاکستان میں اہم سرمایہ کاری قرار دیا گیا، زراعت، کینولا، دالوں، سویا بین، چاول، مصالحہ جات اور پھلوں کی دوطرفہ تجارت بڑھانے پر پاکستان اورکینیڈا نے اتفاق کیا۔
کینیڈین کینولا کی درآمد کے لیے نئے فائٹو سینیٹری پروٹوکول پر دستخط کیے گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا نے معدنیات کے شعبے میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق کیا۔
کینیڈا نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کوششوں کے لیے اقوام متحدہ، انٹرپول کے ذریعے تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
ترجمان کے مطابق کینیڈا نے پاکستان میں تعلیم، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور صحت کے شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے تعاون کابھی اعلان کیا۔
پاکستان اور کینیڈا نے اعلیٰ سطح کے روابط جاری رکھنے اور دوطرفہ تعاون کا سالانہ جائزہ لینے پر اتفاق کیا۔