• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی حملوں کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ایران پر امریکا کے مسلسل گیارہویں روز حملوں کے باعث تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت میں 1.1 فیصد یعنی 1 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی بیرل قیمت 92.01 ڈالرز تک پہنچ گئی۔

اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ (WTI) کی قیمت میں بھی 1.0 فیصد یعنی 82 سینٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 85.16 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات بڑھ رہے ہیں، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتیں مزید اوپر بھی جا سکتی ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید