• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ایران ثالثی کی خبریں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششوں کی خبریں سامنے آنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 35 سینٹ یعنی 0.4 فیصد کمی کے بعد 88.87 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی ستمبر کے لیے فراہمی کی قیمت تقریباً مستحکم رہی اور 82.47 ڈالر فی بیرل پر برقرار رہی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ خطے میں کشیدگی برقرار ہے، تاہم امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ سفارتی ثالثی کی خبروں نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر وقتی دباؤ کم کر دیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید