• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں بارش و آندھی سے نقصانات کے اعداد و شمار جاری

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب میں بارش اور آندھی سے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

ریسکیو پنجاب کے ترجمان کے مطابق صوبے میں بارش کے دوران 24 گھنٹوں میں 8 افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو پنجاب کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گوجرانوالہ میں بارش سے چھتیں اور دیواریں گرنے کے 8 واقعات میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 14 زخمی ہوئے۔

ریسکیو پنجاب کے ترجمان کے مطابق کامونکی انڈر پاس میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر 1 بچہ جاں بحق ہو گیا اور پاکپتن میں بارش کے باعث مکان کی کچی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوئے۔

ریسکیو پنجاب کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ساہیوال میں کوٹ خادم علی شاہ میں چھت گرنے سے 1 خاتون جب کہ ساہیوال ہڑپہ میں دکان کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو پنجاب کے ترجمان کے مطابق لاہور بند روڈ گلشنِ راوی کے قریب چھت گرنے سے 4 افراد زخمی، منڈی بہاؤالدین کے مختلف دیہاتوں میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے 8 افراد زخمی اور بہاولنگر خان بابا روڈ الجنت چوک کے قریب شیڈ گرنے سے 1 شخص زخمی ہوا۔

ریسکیو پنجاب کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ سیالکوٹ میں بارش کے باعث ٹی آر کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہو گئے جب کہ مری و کہوٹہ میں جزوی لینڈ سلائیڈنگ اور درخت گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید