• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے تیسری عالمی جنگ کیلئے مختص ہر ہتھیار ایران کیخلاف تعینات کر دیا: ترجمان ایرانی فوج

بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی(فائل فوٹو)۔
بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی(فائل فوٹو)۔ 

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ امریکا نے تیسری عالمی جنگ کے لیے مختص ہر ہتھیار ایران کے خلاف تعینات کر دیا ہے۔ 

تہران میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل شکارچی نے کہا کہ جنگ یا جنگ بندی وعدہ خلافیوں کے دوران ہم نے کبھی بھی اسٹریٹیجک میزائلوں کی تیاری نہیں روکی۔ 

انہوں نے کہا کہ تمام تر انٹیلی جنس صلاحیتوں کے باوجود دشمن کو آج تک ایرانی میزائلوں کے پیداواری مراکز کا علم نہ ہوسکا۔ 

بریگیڈیئر جنرل شکارچی نے کہا کہ امریکا کی مغربی ایشیا میں امریکی اڈوں پر 5 دہائیوں کی سرمایہ کاری حالیہ جنگ میں تباہ ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید