• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجب بٹ سے طلاق کے تنازع پر ایمان فاطمہ آبدیدہ، پہلی بار کھل کر بات کی

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

سوشل میڈیا شخصیت ایمان فاطمہ نے اپنے اور یوٹیوبر رجب بٹ کے درمیان جاری طلاق کے تنازع پر خاموشی توڑتے ہوئے جذباتی بیان جاری کر دیا۔

رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی شادی کے بعد سے ہی یہ جوڑی مسلسل خبروں میں رہی ہے، شاندار شادی، رجب بٹ کے قانونی تنازعات، بیرونِ ملک سفر، دھوکے کے الزامات، بیٹے کیوان کی پیدائش اور اب طلاق کی کارروائی، ان کی ذاتی زندگی کے تقریباً تمام معاملات سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہے ہیں۔

حال ہی میں رجب بٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایمان کے بھائی عون شیخ صلح کی خبروں کے حوالے سے غلط بیانی کر رہے ہیں اور عون شیخ اور ایمان میرا نام استعمال کر رہے ہیں، اس بیان کے بعد ایمان نے انسٹاگرام پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے اپنا مؤقف پیش کیا ہے۔

ویڈیو بیان میں ایمان فاطمہ نے کہا ہے کہ میں اس تنازع کو مزید بڑھانے کے بجائے ختم کرنا چاہتی ہوں، دونوں خاندانوں کو مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے چاہئیں تاکہ ہمارے بیٹے کیوان کو اپنے والد کی محبت اور ساتھ مل سکے۔

انہوں نے رجب بٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوسروں کی باتوں میں آنے کے بجائے اپنے فیصلے خود کریں، میں کسی کے خلاف ثبوت یا شواہد عوام کے سامنے پیش نہیں کروں گی کیونکہ میں اب بھی دوسروں کی عزت کا خیال رکھتی ہوں۔

دوسری جانب ایمان کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی آراء منقسم نظر آئیں۔

 کچھ صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کی، جبکہ بعض نے اسے ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا۔

کئی افراد نے مشورہ دیا کہ ذاتی معاملات کو سوشل میڈیا پر لانے کے بجائے نجی طور پر حل کیا جانا چاہیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید