• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلاق کا عمل جاری ہے، بیٹے کی مالی ذمہ داری پوری کروں گا: رجب بٹ

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے ایمان فاطمہ سے صلح کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے درمیان طلاق کا عمل جاری ہے اور مصالحت کی باتیں بے بنیاد ہیں۔

رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی ازدواجی زندگی گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے، دونوں ایک بیٹے کیوان سلطان کے والدین ہیں، جبکہ حالیہ دنوں میں ایمان فاطمہ نے بھی سوشل میڈیا پر اپنا کانٹینٹ شیئر کرنا شروع کر دیا ہے۔

چند روز قبل ایمان فاطمہ کے بھائی عون شیخ نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں کے درمیان صلح ہو گئی ہے اور اب رجب بٹ سے تعلقات بھی بحال ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی والدہ کے مشورے پر اپنی بہن اور بھانجے کی بھلائی کے لیے یہ فیصلہ کیا۔

تاہم رجب بٹ نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور ایمان فاطمہ کے درمیان جو کچھ ہو چکا ہے، اسے اب کچھ بھی ٹھیک نہیں کر سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عون شیخ اور ایمان فاطمہ صلح سے متعلق جھوٹے دعوے کرنا بند کریں، قانونی کارروائی میں وقت لگتا ہے، میں ایمان فاطمہ کو طلاق دینے کے فیصلے پر قائم ہوں۔

رجب بٹ نے یہ بھی واضح کیا کہ میں اپنے بیٹے کی مالی ذمہ داری پوری کروں گا کیونکہ یہ میرا فرض ہے، تاہم اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ میرے اور ایمان فاطمہ کے درمیان صلح ہو گئی ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین اس معاملے پر مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔ 

بعض صارفین نے سوال اٹھایا کہ اگر طلاق کا فیصلہ برقرار ہے تو پھر ایمان فاطمہ کو پھول بھیجنے کی کیا وجہ تھی، جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے متضاد بیانات نے مداحوں کو الجھن میں ڈال دیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید