معروف بھارتی سماجی کارکن اور ماہرِ تعلیم سونم وانگچک کے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے بعد بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ان سے درخواست کی ہے کہ اپنی صحت کے حوالے سے ڈاکٹرز کے مشورے پر عمل کریں۔
نریندر مودی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ میں سونم جی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ڈاکٹرز کے مشورے پر عمل کریں اور جلد از جلد اپنا کم کیا ہوا وزن دوبارہ بڑھائیں۔
انہوں نے لکھا ہے کہ میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ سونم جی صحت مند رہیں۔
واضح رہے کہ 59 سالہ بھارتی سماجی رہنما سونم وانگچک کاکروچ جنتا پارٹی کے مظاہرین کی حمایت میں بھوک ہڑتال پر تھے۔
کاکروچ جنتا پارٹی کے بھوک ہڑتالی کارکنان نیٹ (NEET) کا پرچہ لیک ہونے کے بعد تعلیمی اصلاحات کے ساتھ ساتھ بھارت کے وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔