• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا بحرین و اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر ڈرون حملوں کا دعویٰ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ایران کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحرین اور اردن میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بناتے ہوئے ڈرون حملوں کی نئی لہر شروع کی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے مہر نیوز کے مطابق ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین کے شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر ڈرون حملوں کے ذریعے ایندھن کے ذخائر، فوجی ساز و سامان کے گوداموں اور اہلکاروں کی رہائشی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ اردن کے موفق السلطي (الازرق) ایئر بیس پر بھی طیاروں کے ہینگرز، مرمت کی سہولتوں اور فوجیوں کی رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی فوج نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے مفادات کے خلاف کسی بھی اقدام سے خطے کی سلامتی اور معاشی استحکام مزید متاثر ہو گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید