• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مومنہ اقبال شوہر کیساتھ رومانوی فوٹو شوٹ کروانے پر تنقید کی زد میں

—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال اپنے شوہر حمزہ حبیب کے ساتھ رومانوی فوٹو شوٹ کروانے پر تنقید کا شکار ہو گئیں۔

مومنہ اقبال رواں سال جون میں حمزہ حبیب کے ساتھ نکاح ہوا ہے اور اس سلسلے میں منعقد کی گئی مختلف تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

اداکارہ کی نکاح کے بعد ابھی رخصتی ہونا باقی ہے جو کہ نومبر یا دسمبر میں متوقع ہے۔

نکاح کے بعد سے مومنہ اقبال اپنے شوہر کے ساتھ مختلف مواقع پر ہونے والی ملاقاتوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اب حال ہی میں اداکارہ کے شوہر کے ساتھ سمندر کنارے کروائے گئے رومانوی فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

ان تصاویر میں مومنہ اقبال اور ان کے شوہر حمزہ حبیب کو انتہائی خوش گوار موڈ میں فوٹو شوٹ کرواتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مومنہ اقبال کی شوہر کے ہمراہ وائرل ہونے والی رومانوی تصاویر پر تنقید کی جا رہی ہے۔

 سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اپنی ذاتی زندگی میں گزرے خوش گوار لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کر کے دکھاوا نہیں کرنا چاہیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید