• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کس اداکار سے مشابہ ہیں؟

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی جہاں مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، وہیں سوشل میڈیا صارفین نے ایک نئی دلچسپ مماثلت بھی ڈھونڈ نکالی ہے۔

مومنہ اقبال نے حال ہی میں حمزہ حبیب کے ساتھ ایک شاندار تقریب میں شادی کی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں، دلہن کے روپ میں مومنہ اقبال کو مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔

تاہم اب انٹرنیٹ صارفین کی توجہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی جانب مبذول ہو گئی ہے، سوشل میڈیا پر متعدد افراد کا خیال ہے کہ حمزہ حبیب کی شکل و صورت معروف اداکار علی عباس سے کافی حد تک ملتی جلتی ہے۔

علی عباس پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اور پسندیدہ اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، جنہیں ان کی قدرتی اداکاری، سادگی اور شائستہ شخصیت کے باعث بے حد پسند کیا جاتا ہے، تاہم حمزہ حبیب اور علی عباس کے درمیان کسی خاندانی تعلق کے حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

حمزہ حبیب اور علی عباس کی تصاویر کا موازنہ کرتے ہوئے صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا ہے کہ یہ دونوں تو جڑواں بھائی لگتے ہیں، ایک اور صارف کا کہنا  ہے کہ چہرے کے خد و خال حیران کن حد تک ایک جیسے ہیں، جبکہ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا ہے کہ ایسا لگتا ہے جیسے یہ دونوں بچھڑے ہوئے بھائی ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید