ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن کراچی کے مطابق کالجز میں تمباکو اور منشیات کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے کراچی سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق کالجز میں سگریٹ، ویپ، نکوٹین پاؤچ، پان اور گٹکے کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن کے مطابق کالجز میں سگریٹ نوشی اور منشیات پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ پرنسپل کو کالج کی حدود میں منشیات سے پاک ماحول یقینی بنانا ہوگا۔
ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن کے مطابق کالجز کے اطراف میں تمباکو و منشیات روکنے کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔