• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ کے بھارتی شوبز انڈسٹری سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی ٹیلیوژن اور تھیٹر کی معروف اداکارہ نارائنی شاستری نے ٹی وی انڈسٹری میں منشیات کے استعمال سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہاں کوکین اور ایم ڈی ایم اے کا نشہ کرنا عام ہے۔

پونا سے تعلق رکھنے والی 48 سالہ اداکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں منشیات کا استعمال لوگوں کی سوچ سے کہیں زیادہ عام ہو چکا ہے۔ انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ یہاں منشیات کا استعمال معمول کی بات سمجھا جاتا ہے، میں اس کا مشاہدہ کر چکی ہوں۔ انھوں نے اعتراف کیا کہ ماضی میں انہوں نے محض تجربے کے طور پر منشیات استعمال کی تھیں۔

ساس بھی کبھی بہو تھی اور پیا کا گھر جیسے مشہور ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والی نارائنی شاستری نے حال ہی میں سدھارتھ کنن کے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا پہلے تفریحی صنعت کی پارٹیوں میں شراب کے لیے الگ بجٹ رکھا جاتا تھا، لیکن اب غیر قانونی منشیات کے لیے بھی بجٹ مختص کیا جاتا ہے۔ 

انکا کہنا تھا کہ یہ دیکھ کر مجھے بہت حیرت ہوئی، اسی لیے میں نے کئی سال پہلے پارٹیوں میں جانا چھوڑ دیا، کیونکہ اب یہ صرف رقص اور تفریح تک محدود نہیں رہیں بلکہ ان کا ماحول بالکل بدل چکا ہے۔ 

نارائنی کے مطابق، بڑی پارٹیوں میں منشیات کا استعمال خفیہ انداز میں جبکہ چھوٹی اور نجی محفلوں میں سب کو معلوم ہوتا ہے کہ کون کیا استعمال کر رہا ہے۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ انہیں کبھی کسی بھی منشیات کی لت نہیں لگی کیونکہ انہوں نے صرف ایک بار ہی ان کا استعمال کیا تھا۔ 

اداکاروں کے شوٹنگ کے دوران غیر قانونی منشیات استعمال کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایسا اکثر ہوتا ہے۔ کئی مرتبہ شوٹنگ اس لیے منسوخ کی جاتی ہے کیونکہ اداکار شوٹنگ کے قابل حالت میں نہیں ہوتا۔ ایسے حالات میں پروڈیوسرز کو مشکل کا سامنا ہوتا ہے کیونکہ کسی اداکار کو تبدیل کرنا نہ صرف ڈرامے بلکہ اس کردار کی مقبولیت پر بھی منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

نارائنی نے اپنے ٹیلی ویژن کیریئر کا آغاز بھارتی ٹی وی کے ڈرامے کہانی سات پھیروں کی سے کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید