• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ، پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی، سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی

اسلام آباد میں جاری سینٹرل ایشین والی بال ایسوسی ایشن چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔

پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں نیپال کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دی۔

قومی ٹیم نے تینوں سیٹ 25-14، 25-18 اور 25-10 سے اپنے نام کیے اور ایونٹ میں ناقابلِ شکست سفر کو برقرار رکھا ہے۔

پاکستان کی جانب سے یحییٰ سب سے نمایاں کھلاڑی رہے، جنہوں نے 14 پوائنٹس اسکور کرکے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

مسلسل تین فتوحات کے بعد پاکستان نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا اگلا میچ ہفتے کو ازبکستان کے خلاف کھیلے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید