• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائیلاگز غیر فطری ہوں تو رومانوی مناظر ادا کرنا مشکل ہوتا ہے: علی انصاری

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

پاکستانی اداکار علی انصاری نے اسکرین پر رومانوی مناظر ادا کرنے سے متعلق کھل کر اظہارِ خیال کر دیا۔

حال ہی میں علی انصاری نے ایک یوٹیوب شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اسکرین پر رومانوی مناظر ادا کرنے کے حوالے سے کہا کہ اگر مکالمے غیر فطری ہوں تو رومانوی مناظر عکس بند کروانا مشکل ہو جاتا ہے۔

رومانوی مناظر کی عکس بندی کے دوران کسی قسم کی جھجک محسوس ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ اگر رومانوی مناظر اچھی طرح تحریر کیے گئے ہوں تو مجھے اپنے ساتھی فنکاروں کے ساتھ انہیں ادا کرنے میں کوئی دقت محسوس نہیں ہوتی، البتہ اگر کسی منظر کے مکالمے غیر فطری لگیں یا صورتِ حال سے مطابقت نہ رکھتے ہوں تو ایسے مناظر ادا کرنا مشکل محسوس ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی اسکرپٹ پڑھتے ہوئے ہی اندازہ ہو جاتا ہے کہ کوئی مخصوص مکالمہ یا منظر دراصل ضروری نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم لکھاریوں کا احترام کرتے ہیں کیونکہ وہ کہانی کے تسلسل کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایسے مناظر شامل کرتے ہیں، لیکن شوٹنگ کے دوران محسوس ہوتا ہے کہ شاید یہ کچھ زیادہ ہو گیا ہے۔

علی انصاری نے کہا کہ ایسی صورت میں ہم مکالموں میں معمولی رد و بدل یا تھوڑی بہت تبدیلی کر لیتے ہیں، جس کے بعد منظر بہتر انداز میں فلمایا جاتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید