کراچی میں لیاری کے علاقے سے رینجرز اہلکار عبدالقیوم کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ملزم واردات کے بعد بلوچستان فرار ہو گیا تھا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم ایک پولیس افسر کا بیٹا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ رینجرز اہلکار کے قتل کی وجہ ذاتی عناد تھا، ملزم نے مکمل منصوبہ بندی اور ریکی کے بعد عبدالقیوم کو نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ رینجرز اہلکار عبدالقیوم کو 18 جولائی کو لیاری میں فائرنگ کر کے شہید کیا گیا تھا۔