• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے شہری کا قتل، ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی گئی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

پرانی دشمنی پر شادی کی تقریب میں فائرنگ سے شہری کے قتل کے کیس میں ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کراچی جنوبی (ماڈل کرمنل کورٹ) میں کیس کی سماعت ہوئی۔ 

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کاشف عرف کاکا کو عمر قید کی سزا سنائی اور مقتول کے ورثاء کو 5 لاکھ روپے بطور جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ 

عدالت نے کہا کہ پراسیکیوشن نے ملزم کے خلاف الزامات شک و شبہ سے بالاتر ثابت کیے ہیں۔ 

وکیل سرکار کے مطابق 2016 میں پرانی دشمنی پر ملزم کاشف نے شادی کی تقریب میں فائرنگ کی۔  

ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر شکیل عباسی کے مطابق فائرنگ سے راحیل نامی شہری ہلاک ہوگیا تھا۔  

ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر شکیل عباسی کے مطابق عینی شاہدین نے ملزم کو عدالت میں شناخت کیا، ملزم کا طویل عرصے تک مفرور رہنا پراسیکویشن کے موقف کی تائید ہے۔ 

عدالت نے کہا کہ سٹی کورٹ کے مال خانے میں آتشزدگی سے کیس پراپرٹی ضائع ہوئی، بنیادی شہادت ختم نہیں ہوتی، مقدمے کے اندراج سے لے کر بیانات تک ملزم کا کردار واضح رہا۔

قومی خبریں سے مزید