کراچی میں 100 سے زائد غیر ملکیوں کو پاکستانی شناختی کارڈز جاری کرنے کے مقدمے میں مزید 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یہ ملزمان پہلے سے گرفتار نادرا اہلکاروں کو مختلف غیر ملکیوں کے پاکستانی شناختی کارڈز بنانے کیلئے ڈیل اور سہولت کاری میں ملوث رہے ہیں۔
حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے مختلف ڈیجیٹل شواہد اور دستاویزات بھی برآمد کی گئی ہیں۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی میں درج مقدمے میں تفتیش جاری ہے۔
ایف آئی اے نے اس مقدمے میں نادرا کے دو افسران، ایک گارڈ اور ایک ایجنٹ کو پہلے ہی گرفتار کر رکھا ہے۔ جن سے تفتیش کے بعد مزید ملزمان کی گرفتاریاں ہوئی ہیں۔