سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر آنے کا شوق ضرور پورا کریں، موسم گرم ہے پانی ہم پلا دیں گے۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ 18 سال کا حساب مانگنے والے بتائیں، سیاسی لانڈری سے دھلنے کا کتنا حساب دیا؟
انھوں نے کہا کہ چار صوبے نہیں سنبھل رہے اور مصطفیٰ کمال کو نئے صوبوں کی سوجھ رہی ہے۔ سندھ کا آئینی اور جغرافیائی نقشہ کسی رہنما کی ذاتی خواہش پر تبدیل نہیں ہو سکتا۔
انھوں نے کہا کہ اقتدار کے مزے لوٹنے والی ایم کیو ایم کو الیکشن قریب آتے ہی عوام یاد آ گئے۔
صوبائی وزیر ثقافت ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ خالد مقبول اپنی ڈوبتی چیئرمین شپ کو بچانے کیلئے دربدر ہیں، خالد مقبول اور مصطفیٰ کمال کی تقسیم نفرتوں کی سیاست والوں کا انجام ہے۔
ذوالفقار شاہ نے مزید کہا کہ پہلے تقسیم شدہ قیادت طے کرلے کس کی بات کو سنجیدہ لینا ہے۔