شہرِ قائد میں آئندہ 3 روز موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی بھی متوقع ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر مقامات پر آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ ضلع تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
نجی موسمیاتی ادارے کے مطابق اگست کے پہلے 10 دن میں خلیجِ بنگال میں ہوا کے کم دباؤ بن سکتے ہیں جن کے باعث شمالی پاکستان میں تیز بارشوں کا اسپیل آنے کا امکان ہے۔
نجی موسمیاتی ادارے نے بتایا ہے کہ بلوچستان اور سندھ میں بھی 1 سے 2 بارشوں کے اسپیل آ سکتے ہیں جبکہ اگست کے پہلے ہفتے میں کراچی میں بھی بارش کا امکان بن سکتا ہے۔
موسمیاتی ادارے کے مطابق یہ طویل دورانیے کی پیش گوئی ہے جس میں تبدیلی کا امکان بھی موجود ہے۔