• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں میں چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب جب کہ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان بھی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 28.5 ڈگری رہا۔

قومی خبریں سے مزید