آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے تیاریاں جاری ہیں، انتخابی عمل کے لیے ملتان میں پولنگ اسٹیشن قائم کر دیے گئے۔
ایل اے 42 ویلی 3 کے انتخابات کے لیے ملتان میں قائم 2 پولنگ اسٹیشنز میں 966 ووٹ درج ہیں۔
پولیس کے مطابق دونوں پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی کے لیے 295 پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے۔
الیکشن میں 4 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، ن لیگ کے سید واجد علی اور پیپلز پارٹی کے عاصم شریف بٹ میں مقابلہ متوقع ہے۔
الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز پر کل پولنگ کا تمام سامان پہنچا دیا جائے گا۔