• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے انتظامی یونٹس فی زمانہ تعمیری اور ناقابل تردید حقیقت ہیں، جسٹس (ر) وجیہ الدین

جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد(فائل فوٹو)۔
 جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد(فائل فوٹو)۔

عام لوگ اتحاد کے رہنما جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین احمد نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس فی زمانہ تعمیری اور ناقابل تردید حقیقت ہیں۔ 

کراچی سے جاری اپنے بیان میں جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد کا کہنا تھا کہ سرائیکی پٹی، ہزارہ، بلوچستان اور کراچی کے عوام سماجی اور سیاسی یتیم بن کر رہ گئے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کی نااہلی کے سبب 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں۔

قومی خبریں سے مزید