اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل اور ہائیکورٹ افسران کی ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، گریڈ 22 کیلئے 2 لاکھ 50 ہزار، گریڈ 21 1 لاکھ 95 ہزار، گریڈ 20 1 لاکھ 75 ہزار، اطلاق یکم جولائی سے ہوگا ، نوٹیفکیشن جاری۔ رجسٹرار آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کیلئے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس کی شرح میں یکم جولائی 2026ء سے اضافہ کر دیا گیا ۔