پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عبداللّٰہ طاہر کے قتل کیس میں مقتول کے ڈرائیور کو ہنی ٹریپ کرنے والی ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ٹک ٹاکر کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ فیصل آباد کی رہائشی ہے اور واقعے کے بعد سے مفرور تھی۔
واضح رہے کہ عبداللّٰہ طاہر کو چند روز قبل غالب مارکیٹ میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔