کراچی (نیوز ڈیسک) غیر ملکی انٹیلی جنس کے ہنی ٹریپ کا شکار بھارتی فضائیہ کا ونگ کمانڈر گرفتار، سوشل میڈیا کے ذریعے حساس دفاعی معلومات فراہم کرنے کا الزام، خفیہ دستاویزات بھی شیئر کیں۔ساتھی کے موبائل میں ڈیٹا چوری کرنیوالا سافٹ ویئر نصب کرنے کا بھی الزام، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ایک ونگ کمانڈر کو غیر ملکی انٹیلی جنس اہلکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے مبینہ طور پر ’ہنی ٹریپ‘ کا شکار بنا کر حساس دفاعی معلومات حاصل کرنے اور لیک کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔