اسلام آباد(صالح ظافر) پاکستان سے طلبہ کا ایک گروپ روس کے دو ہفتوں کے مطالعاتی دورے کیلئے ماسکو پہنچ گیا۔ روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے طلبہ کا استقبال کیا اور ان کی میزبانی کی۔طلبہ کا یہ تعلیمی مطالعاتی دورہ اپنے اساتذہ اور مرکز کے نمائندوں کے ہمراہ اسٹاسووا انٹرنیشنل ایجوکیشن سینٹر ’’انٹرڈوم‘‘ میں جاری ہے، جہاں وہ روسی زبان اور ثقافت کا مطالعہ کررہے ہیں۔سفیر فیصل نیاز ترمذی نے طلبہ کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی اور انہیں میزبان ملک کی روایات اور طرزِ زندگی کے بارے میں آگاہ کیا۔