• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5ارب ڈالر کا ریفائنری اپ گریڈ منصوبہ بالآخر عملی شکل اختیار کرنے لگا

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پانچ ارب ڈالر کا ریفائنری اپ گریڈ منصوبہ بالآخر عملی شکل اختیار کرنے لگا۔ طویل تاخیر کے بعد پارکو 60 کروڑ ڈالر کے گرین فیول منصوبے کے معاہدے پر دستخط کرے گی۔ پی آر ایل 2 اور سائنرجیکو 1.2 ارب ڈالر، اے آر ایل 60 کروڑ اور این آر ایل 80 کروڑ ڈالر خرچ کرینگی۔ سرمایہ کاری سے ایندھن معیار بہتر، فرنس آئل پیداوار کم، ریفائننگ میں اضافہ اور توانائی سلامتی مستحکم ہوگی۔ پاکستان کا طویل عرصے سے تاخیر کا شکار ریفائنری جدیدکاری پروگرام بالآخر عملی شکل اختیار کرنے لگا ہے۔

اہم خبریں سے مزید