• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: چوہنگ میں داماد کی سسرالیوں پر فائرنگ، 4 افراد ہلاک

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لاہور کے علاقے چوہنگ میں داماد کی سسرالیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت عمران شوکت کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کی شادی 6 ماہ قبل ہوئی تھی۔

ملزم اسلحے سے لیس ہو کر سسرالیوں کے گھر میں گھسا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے۔

پولیس کا کہنا کہ ملزم نے قتل کی واردات کے بعد خود کو بھی گولی مار کر جان کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید