• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زکر برگ کی کمپنی پر 555 کھرب سے 3886 کھرب روپے تک جرمانے کا خطرہ

کراچی (رفیق مانگٹ) فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کی کمپنی پر 555 کھرب سے 3886 کھرب روپے (ممکنہ جرمانہ 200 ارب ڈالر سے لے کر3886 کھرب روپے( 1.4 ٹریلین ڈالر ) تک جرمانے کا خطرہ ، میٹا پر 13 سال سے کم عمر بچوں کا ڈیٹا غیر قانونی طور پر جمع کرنے کا سنگین الزام ،میٹا کیخلاف تاریخ کا سب سے بڑا مقدمہ، 29 ریاستیں بطور مدعی شامل ہوگئی ہیں، میٹا نے الزامات کی تردید کی ہے ، فیس بک اور انسٹاگرام کے ڈیزائن پر مقدمہ دائر کیا گیا ہے ، ممکنہ عدالتی فیصلے سے ٹک ٹاک، اسنیپ چیٹ اور یوٹیوب بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 18 اگست کو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اوکلینڈ کی وفاقی عدالت میں سوشل میڈیا کمپنی میٹا کے خلاف ایک غیر معمولی اور تاریخی مقدمے کی سماعت شروع ہو گئی- مقدمہ 29 ریاستوں کی مشترکہ کارروائی سے جڑا ہے جن میں اس مرحلے پر چار ریاستیں مرکزی مدعی ہیں- الزامات کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام کو دانستہ طور پر نوجوانوں کے لیے لت آور بنایا گیا- ذہنی صحت پر منفی اثرات جیسے بے چینی، ڈپریشن اور خودکشی کے رجحانات کو نظرانداز کیا گیا-13 سال سے کم عمر بچوں کا ڈیٹا والدین کی اجازت کے بغیر جمع کرنے کا دعویٰ کیا گیا- کمپنی پر خطرات چھپانے اور عوام کو گمراہ کرنے کا الزام ہے- میٹا نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات کا دفاع کیا۔

اہم خبریں سے مزید