• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرمز بحران، خام تیل 91 ڈالر سے مہنگا، مارکیٹوں میں مندی، مہنگائی کے خدشات

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)آبنائے ہرمز کے بحران نے خام تیل کی قیمتیں91ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچا دیں، پاکستان سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رحجان، مہنگائی کے خدشات ،جہاز رانی میں تعطل، توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے بڑی معیشتوں میں افراط زر کے نئے جھٹکے کے خدشات کو دوبارہ تازہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق امریکا، ایران کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں رکاوٹ سے عالمی منڈیوں پر دباؤ، توانائی بحران سے مہنگائی کا خطرہ بڑھ گیا، پاکستان سمیت عالمی اسٹاک مارکیٹیں شدید دباؤ کا شکار۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز عالمی مالیاتی منڈیاں ایک بار پھر دباؤ کا شکار ہو گئیں، امریکااور ایران کے درمیان سفارتی مذاکرات کے معدوم ہوتے امکانات سے توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے بڑی معیشتوں میں افراط زر کے ایک نئے جھٹکے کے خدشات کو دوبارہ تازہ کر دیا ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے سیشن میں اضافہ ہوا، جو 59 سینٹ یا 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 91.46 ڈالر فی بیرل ہو گئیں، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 75 سینٹ یا 0.9 فیصد اضافے کے بعد 85.25 ڈالر پر پہنچ گیا۔ سیشن کے دوران دونوں بینچ مارکس تین ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب ایران نے زیادہ جارحانہ فوجی حکمت عملی اپنانے کا عندیہ دیا، جبکہ واشنگٹن نے عارضی جنگ بندی میں توسیع سے انکار کر دیا اور دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہوتے دکھائی دیے۔

اہم خبریں سے مزید