اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) مہنگی اسپاٹ ایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ، بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر تقریباً 41 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق مہنگے اسپاٹ ایل این جی کارگو پاکستان میں بجلی کی پیداوار کی بڑھتی ہوئی لاگت کی ایک بڑی وجہ بن کر سامنے آئے ہیں، جس کے باعث جولائی 2026 میں بجلی کی اوسط ایندھن لاگت 9.6112 روپے فی یونٹ تک پہنچ گئی، جبکہ ریفرنس قیمت 7.0929 روپے فی یونٹ تھی۔