• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، دو دنوں میں ریبیز سے دوسری ہلاکت، سانگھر کا رہائشی لڑکا نتقال کر گیا

کراچی (بابر علی اعوان) کراچی میں دو دنوں کے دوران ریبیز سے دوسری ہلاکت رپورٹ ہوگئی۔ سانگھڑ کا رہائشی 11 سالہ لڑکا جناح اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا، جس کے بعد رواں سال صرف جناح اسپتال میں ریبیز سے ہونے والی اموات کی تعداد 9 ہوگئی، جبکہ کراچی کے مختلف اسپتالوں میں رپورٹ ہونے والی ہلاکتیں 19 تک پہنچ گئی ہیں۔ جناح اسپتال کے شعبہ حادثات کے انچارج ڈاکٹر عرفان صدیقی کے مطابق سانگھڑ کے رہائشی 11 سالہ لڑکے کو تقریباً چار ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا، تاہم اسے اینٹی ریبیز ویکسین نہیں لگوائی گئی۔ متاثرہ لڑکا دو روز قبل تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لایا گیا تھا، جہاں دورانِ علاج حالت بگڑنے پر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

اہم خبریں سے مزید