کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالت نے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ پروجیکٹ میں ٹھیکیدار کو8 ارب 50کروڑ روپے کی پیشگی رقم کی ادائیگی کے کیس میں شریک ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔عدالت نے ملزم کو تفتیش میں شامل ہونے اور آئندہ سماعت پر 3ستمبر 2026کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دت دیا۔اسپیشل جج اینٹی کرپشن امین اللہ صدیقی کی عدالت میں سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کی جانب سے ٹھیکیدار کو 8 ارب 50 کروڑ روپے کی پیشگی رقم کی ادائیگی، موبلٹی پروجیکٹ میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں سے متعلق سماعت ہوئی۔