• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ: جسٹس خادم سومرو کا سپریم کورٹ بار کے صدر سے وکلا کے رویے پر شکوہ

 
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے سپریم کورٹ بار کے صدر سے وکلا کے رویے پر شکوہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے وکلا کا رویہ دیکھ کر بہت تکلیف ہوتی ہے۔ 

جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا کہ یہاں کے وکیل ہماری زیادہ معاونت نہیں کرتے، میرا تعلق ایک گاؤں سے ہے، وہاں پر بھی ایسا رویہ نہیں ہوتا، میں یہاں پر سیکھنے آیا تھا، لیکن کچھ نہیں سیکھا۔ 

انہوں نے کہا کہ یہاں پر لوگ کس عجیب طریقے سے بات کرتے ہیں، افسوس ہوتا ہے، آپ بار کونسل اور بار ایسوسی ایشن میں جاکر وکلا کو سمجھائیں۔ 

جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا کہ اسلام آباد وفاقی دارالحکومت ہے، مہربانی کریں، آپ سب سے بڑی بار کے صدر ہیں، آپ وکلا کو سمجھائیں۔

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ہارون الرشید ایک کیس کے سلسلے میں عدالت کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید