• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی صوبے کے اسپتالوں کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کی ہدایت

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی(فائل فوٹو)۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی(فائل فوٹو)۔ 

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ نے سیکریٹری صحت سے رابطہ کیا اور انہیں صوبے کے اسپتالوں کے حفاظتی انتظامات کا جامع جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ 

اس موقع پر اسپتالوں میں حفاظتی اقدامات چیک کرنے کے لیے مانٹیرنگ ٹیمیں بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ 

پشاور سے ذرائع کے مطابق مانٹیرنگ ٹیموں میں سول ڈیفنس، محکمہ صحت، ریسکیو، پی ڈی ایم اے اور دیگر محکموں کے اہلکار شامل ہوں گے۔ 

ذرائع کے مطابق مانٹیرنگ ٹیمیں اسپتالوں میں فائر سیفٹی اور دیگر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیں گی۔ 

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت نے اسپتالوں میں حفاظتی اقدامات سے متعلق اجلاس بھی طلب کرلیا۔ اجلاس میں اسپتالوں میں ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

سیکریٹری صحت خیبر پختونخوا فیاض علی شاہ نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے تمام اسپتالوں کے لیے ایس او پیز بنائے جائیں گے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید