وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سانحہ پمز کی انکوائری کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، ریٹائرڈ وفاقی سیکریٹری شاہد خان انکوائری کمیٹی کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں۔
میجر جنرل (ر) ڈاکٹر خورشید اُتر کمیٹی کے رکن ہوں گے جبکہ ڈاکٹر بیرسٹر نبیل اعوان اور ڈی سی اسلام آباد بھی کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔ انکوائری کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس جاری کردیے گئے۔
کمیٹی واقعے میں ملوث افراد کی غفلت اور ذمہ داری کا تعین کرے گی، کمیٹی آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اصلاحات کی سفارشات تیار کرے گی، دو دن میں عبوری اور پانچ دن میں جامع رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری کمیٹی آتشزدگی کی وجہ اور واقعے کی ٹائم لائن کا تعین کرے گی، واقعے پر اسپتال، فائر بریگیڈ اور ریسکیو عملے کے ردِعمل کا جائزہ لیا جائے گا۔