• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر رضا قتل کیس، جوڈیشل کمیشن کا تحقیقات کا باقاعدہ آغاز

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کے تاجر میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن نے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

میر رضا کے اہلِ خانہ اور وکیل جبران ناصر کو 28 اگست کے لیے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

جوڈیشل کمیشن نے سندھ حکومت کے فوکل پرسن کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے میر رضا علی قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کیا گیا تھا جس میں سندھ ہائی کورٹ کے جج کو نامزد کیا گیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے جسٹس عمر سیال کو جوڈیشل کمیشن کی سربراہی کے لیے نامزد کیا۔

یاد رہے کہ 29 جولائی کو کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر سے میر رضا علی کی لاش ملی تھی جسے گولی مار کر قتل کیا گیا، جس کے بعد اس قتل کیس کی تحقیقات پہلے پولیس ٹیم کے ذریعے جاری تھیں۔

بعد ازاں سندھ حکومت کی ہدایت پر میر رضا علی قتل کیس کی شفاف تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن قائم کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید