• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی اسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات کی ہدایت

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات کی ہدایت جاری کردیں۔ کے ایم سی نے تمام طبی اداروں اور اسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات مؤثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ 

ہدایت نامہ میں کہا گیا کہ تمام اسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات کا فوری جائزہ لیا جائے، مناسب تعداد میں فائر ایکسٹنگوشرز کی دستیابی یقینی بنائے جائے اور وارڈز، آپریشن تھیٹرز، لیبارٹریز، اسٹورز، کچن میں فائر ایکسٹنگوئشرز نصب کیے جائیں۔

ہدایت نامہ میں کہا گیا کہ اسپتالوں میں فائر الارم اور فائر ڈیٹیکشن سسٹم کی فعالیت یقینی بنائی جائے جبکہ ہنگامی اخراج کے راستے اور باہر جانے والے راستے ہر وقت کھلے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی انخلا کے منصوبے اور فائر سیفٹی ہدایات نمایاں مقامات پر آویزاں لگائی جائیں جبکہ اسپتالوں میں فائر ہیزرڈز اور حساس مقامات کی نشاندہی کرکے فوری حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔

اس میں مزید کہا گیا کہ بجلی کی تنصیبات، وائرنگ، جنریٹرز، کچن اور آکسیجن اسٹوریج ایریاز کا باقاعدگی سے معائنہ کیا جائے۔ اسی طرح اسپتال میں عملے کے لیے فائر سیفٹی ڈرلز اور تربیت باقاعدگی سے کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

ہدایت نامہ میں کہا گیا کہ تمام طبی اداروں کے سربراہان فائر سیفٹی انتظامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں جبکہ فائر سیفٹی انتظامات کی تصدیق شدہ تعمیلی رپورٹ تین روز میں جمع کروائیں جائیں۔

قومی خبریں سے مزید