• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، تفتیش سائنسی اور جامع بنیادوں پر آگے بڑھانے کی ہدایت

حنا جاوید قتل کیس کو ہائی پروفائل قرار دے دیا گیا، پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ پنجاب نے سینئر پراسیکیوٹرز پر مشتمل خصوصی کمیٹی بنا دی، کیس کی تفتیش سائنسی اور جامع بنیادوں پر آگے بڑھانے کی ہدایت کر دی گئی۔

ترجمان کے مطابق اسپیشل پراسیکیوٹر عدالتوں میں کیس کی پیروی کے لیے پیش ہوں گے، پراسکیوٹرز پولیس کو لائن آف انکوائری دیں گے، حنا جاوید قتل کیس کی تفتیش مکمل ہونے پر جامع چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق شوہر فیصل اصغر نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر حنا کو قتل کیا، حنا جاوید کی لاش گھر کے واش روم میں شاور سے پھندے کے ساتھ لٹکی ملی، مقتولہ کے ہاتھ بندھے ہوئے اور منہ سے خون اور جھاگ نکل رہا تھا۔

قتل کے الزام میں شوہر فیصل اصغر اور گھریلو ملازم گرفتار ہیں، سسر بھی نامزد ہے۔

قومی خبریں سے مزید