• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس کے اپارٹمنٹ میں پولیس کی موجودگی میں خاتون پر تشدد، مقدمہ بھی درج کروادیا

ڈیفنس خیابان بخاری کے اپارٹمنٹ میں دو خواتین کی تکرار جھگڑے میں تبدیل ہوگئی، ایک بااثر فیملی نے دوسری فیملی پر مقدمہ درج کروا دیا۔

فلیٹ کی رہائشی دو خواتین میں تلخ کلامی ہوئی، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

ویڈیو میں ایک خاتون کو دوسری خاتون پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، فوٹیج میں پولیس اہلکاروں کو بھی متاثرہ خاتون کے ساتھ موجود شخص کو دھکے دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس اہلکار بھی موقع پر موجود نظر آرہے ہیں، کچھ دیر بعد اضافی نفری آئی اور سادہ لباس شخص نے سرکاری کلاشنکوف سے کیمرا توڑ دیا۔

قومی خبریں سے مزید