• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: تھانہ متنی پر دہشتگردوں کا ڈرون حملہ ناکام

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

تھانہ متنی پر دہشت گردوں کی پولیس تھانے پر ڈرون کے ذریعے بارودی مواد پھینکنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔

سی سی پی او پشاور میاں سعید کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور حفاظتی اقدامات کے باعث حملے کی کوشش ناکام ہو گئی۔

انہوں نے بتایا کہ تھانے کے گرد حفاظتی حصار اور جال نصب ہونے کے باعث ڈرون سے پھینکا گیا بارودی مواد تھانے کے اندر نہیں گر سکا۔

میاں سعید کے مطابق پولیس نے ڈرون سے بارودی مواد پھینکے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے۔

سی سی پی او نے بتایا ہے کہ تھانوں کے اوپر جال نصب کرنے سمیت دیگر حفاظتی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید