• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈسٹری میں کام کرنے سے پہلے 6 سال تک مشکلات کا سامنا کرنا پڑا: جاوید اختر

جاوید اختر---فائل فوٹو
جاوید اختر---فائل فوٹو

معروف بھارتی اسکرین رائٹر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے فلمی دنیا میں کامیابی حاصل کرنے سے قبل ممبئی میں گزارے گئے مشکل دنوں اور جدوجہد کے بارے میں گفتگو کی ہے۔

ایک خصوصی گفتگو میں جاوید اختر نے بتایا کہ فلم انڈسٹری میں کام حاصل کرنے سے پہلے تقریباً 6 سال تک مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ابتدائی دنوں میں میں گمنام افراد کے لیے لکھنے سمیت مختلف کام کر کے گزارا کرتا تھا۔

جاوید اختر کے مطابق گریجویشن کے بعد میں نے ممبئی جا کر کسی بڑے ہدایت کار کے معاون کے طور پر کام کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جبکہ میری مختصر فہرست میں راج کپور اور گرو دت شامل تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ممبئی پہنچنے کے تقریباً ایک ہفتے بعد ہی گرو دت کا انتقال ہوگیا، جبکہ راج کپور کے آر کے اسٹوڈیو کو دیکھنے کا موقع بھی مجھے ممبئی آنے کے تقریباً 5 سال بعد ملا۔

جاوید اختر نے کہا کہ میں راج کپور کے ساتھ کام کرنا تو دور کی بات، 5 سال تک آر کے اسٹوڈیو بھی نہیں دیکھ سکا۔

واضح رہے کہ جاوید اختر نے 1964ء میں 19 سال کی عمر میں فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا، ممبئی پہنچنے کے وقت ان کی جیب میں صرف 27 پیسے تھے، تاہم بعد ازاں انہوں نے اپنی محنت اور صلاحیتوں کے بل پر بھارتی فلم انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید