• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: تھانہ گوجر خان کے پولیس اہلکار نے شہری کے منہ پر چپل مار دی

---اسکرین گریب
---اسکرین گریب

راولپنڈی کے تھانہ گوجر خان کے پولیس اہلکار کے شہری سے ناروا سلوک کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں پولیس اہلکار کو شہری کے منہ پر چپل مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے کانسٹیبل احتشام کو فوری طور پر معطل کر کے کلوز لائن کرنے کا حکم دے دیا۔

سی پی او نے ایس پی صدر کو واقعے کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

حسن مشتاق سکھیرا کا کہنا ہے کہ کسی بھی شہری پر تشدد یا ناروا سلوک کسی صورت قابلِ برداشت نہیں، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اہلکار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید