• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: کامیاب ری پلانٹیشن سرجری، 5 سالہ بچے کا ہاتھ دوبارہ جوڑ دیا گیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں کامیاب ری پلانٹیشن سرجری کے بعد ڈاکٹرز نے مریض کا ہاتھ دوبارہ جوڑ دیا۔

ڈاکٹر طیب اور ڈاکٹر امبرین کی سربراہی میں ٹیم نے کامیاب سرجری کی اور 5 سالہ بچے کا کٹا ہوا ہاتھ دوبارہ جوڑ دیا۔

جہلم کے 5 سالہ بچے کا ہاتھ ٹوکے کے وار سے مکمل طور پر کٹ گیا تھا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مائیکرو ویسکیولر سرجری کے ذریعے خون کی شریانیں اور رگیں بحال کردی گئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کامیاب سرجری کے بعد کٹے ہوئے ہاتھ میں خون کی روانی بحال ہوگئی ہے، کم عمر بچوں میں ہاتھ دوبارہ جوڑنے کی سرجری پیچیدہ ہوتی ہے۔

صحت سے مزید