• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50 ہزار سے زائد درخواست ملیں، 810 سے زیادہ اسکوٹیز خواتین میں مفت تقسیم کی گئیں: شرجیل میمن

اسکرین گریب/ ایکس
اسکرین گریب/ ایکس 

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پنک الیکٹرک اسکوٹی کےلیے اب تک 50 ہزار سے زائد خواتین درخواستیں دے چکی ہیں۔ 810 سے زیادہ اسکوٹیز خواتین میں مفت تقسیم کی جا چکی ہیں۔

اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ خواتین حکومت سندھ کے اس پروگرام میں بھرپور دلچسپی رکھتی ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ اب تک 2 ہزار سے زائد خواتین کو ڈرائیونگ کی تربیت دی جاچکی ہے، تربیتی عمل کراچی، حیدرآباد، سکھر، بینظیرآباد سمیت مختلف شہروں میں جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید